آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نصیر خان کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

پاکستان اور بالخصوص اسلام آباد میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا – پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی ٹریفک پولیس کی طرف سے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نصیر خان کی خصوصی ہدایت پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام زونل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں جو ماحول کو آلودہ کر رہی ہیں۔ محکمے کی طرف سے ایسی گاڑیوں کو پکڑنے اور انہیں جرمانے کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کریک ڈاﺅن میں شور کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا