پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض اور پھر یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے بھی ایک اعشاریہ 2ارب ڈالر پاکستان کے بینکوں کو منتقل ہو گئے۔آئی ایم ایف پاکستان کو 9 ماہ میں 3ارب ڈالر 3 اقساط میں ادا کرے گا -جس کے بعد پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے -اس کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں اضافہ بھی ہوا ہے –
نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم ایف سے 1اعشاریہ 2ارب ڈالر سٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے،وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام 9ماہ کا ہے، 3ارب ڈالر ملیں گے،باقی 1.8ارب ڈالر 9ماہ میں ملیں گے، اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ گزشتہ روز یو اے ای نے ایک ارب ڈالر پاکستان منتقل کئے تھے، دو روز قبل سعودی عرب سے 2ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہوئے،،ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 4ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے ریزرو میں تقریبا4.2ارب ڈالر کااضافہ ہوا۔