آئی ایس پی آر : پاک فوج کے ہاتھوں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2کمانڈر ہلاک

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران دو عسکریت پسند مارے گئےان کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے طور پر ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ یہ دونوں علاقے میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرگرمی سے ملوث تھے۔گزشتہ ماہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک حملے میں ٹی ٹی پی کے دو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ ان کی شناخت خلیل اور احسان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور متعدد دیگر تخریب کاری کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جن میں پولیس موبائل وین پر حملہ بھی شامل تھا، جس میں پانچ پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوئے تھے۔دونوں ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ثالثوں کی ایک ٹیم افغان ٹی ٹی پی کی قیادت سے مذاکرات کے لیے افغانستان گئی ہے اطلاعات مل رہی ہیں کہ کور کمانڈر فیض حمید کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مزاکرات کے لیے افغانستان کے دورے پر ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے اس بات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے ۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب