آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی دورہ ویسٹ انڈ یز سے باہر

سابق کپتان ویرات کوہلی کا ستارہ اس وقت گردش میں ہے- آسٹریلیا کے خلاف ان کی پرفارمنس بہت مایوس کن رہی یہی وجہ ہے کہ اب بی سی پی نے ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے سکواڈ میں شامل نہیں ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤ ٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ اس کے علاوہ فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھی ویرات کوہلی کو شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مینیجمنٹ کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ان کی بری پرفارمنس کا اثر پوری بھارتی ٹیم پر پڑ رہا ہے ۔بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی