، آپ نے اسی اوپننگ جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی؛رمیز راجہ حیران

پاکستان ٹیم کے سابق اوپنر اور کپتان رمیز راجہ نے بابر کو رضوان کے ساتھ ٹی ٹونٹی میں اوپننگ سے ہٹانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی کے سب سے کامیاب اوپنر تھے انھوں نے کئی مرتبہ 100 رنز سے زیادہ کی شراکت داری بنائی – رمیز راجا نے کہا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا، جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر بلکل مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ انکی طرف ہے، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا، جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ دونوں کی جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟۔یاد رہے کہ اسی جوڑی نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ناقابل یقین 156 رنز بناکر پاکستان کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سےشکست دی تھی -مگر اس کے باوجود بابر اعظم کو اوپننگ کرنے سے ہی روک دیاگیا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی